بوریوالہ دھاندلی کی ویڈیو پیش، نوٹس نہ لیا تو ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے: تحریک انصاف

Sep 06, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بورے والا ضمنی انتخابات مےں ہونےوالی دھاندلی کے وےڈےو ثبوت پےش کرتے ہوئے الےکشن کمےشن سے دھاندلی کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور تحرےک انصاف کی عائشہ نذےر جٹ کو کامےاب قرار دےنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے الےکشن کمےشن نے نوٹس نہ لےا تو ہائےکورٹ اور الےکشن کمشن مےں پٹےشن دائر کرےں گے، مسلم لےگ ن والوں نے دھاندلی کر نے کی پی اےچ ڈی کر رکھی ہے ہم دھاندلی پر انصاف مانگتے ہےں تو ےہ ہمارا آئےنی اور جمہوری حق ہے، وےڈےو مےں صاف پتہ چل رہا ہے رےٹرننگ آفےسر عامر جاوےد اور لےگی امےدوار ےوسف کسےلیہ دےگر سر کاری عملے کےساتھ ملکر ووٹوں کے تھلوں مےں ردوبدل کر کے پہلے سے موجود سیلےں توڑ کر نئی سیلےں لگا رہے ہےں۔ وہ لاہور پرےس کلب مےں محمودالرشےد‘ عائشہ نذےر جٹ اور صمصام بخاری کے ہمراہ مےڈےا کو دھاندلی کے حوالے سے وےڈےوز بطور ثبوت دکھانے کے موقع پر پرےس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری محمد سرور نے مےڈےا کو جو وےڈےوز دکھائی ان مےں مسلم لےگ ن کے امےدوار ےوسف کسےلیہ ‘رےٹرننگ آفےسر عامر جاوےد اےک سرکاری سکول کی عمارت مےں صبح سوےر ے ووٹوں کے تھیلوں کو کھول کر ان مےں ووٹ نکالنے کے ساتھ نئے ووٹ ڈالتے اور ووٹروں کے تھیلوں کو دوبارہ سےل کر رہے ہےں۔ چوہدری سرور نے کہا حکمرانوں کی آئے روز کی دھاندلی کی وجہ سے عوام کا جمہورےت اور موجودہ الےکشن کمےشن کے نظام سے اعتماد ختم ہو رہا ہے کےونکہ عوام ووٹ کسی اور کو دےتے ہےں اور کامےاب کوئی اور ہو جاتا ہے۔ عائشہ نذےر جٹ نے کہا مےرے حلقے مےں ہونےوالی دھاندلی کے جتنے ثبوت مےں سامنے لےکر آئی ہوں اتنے زےادہ اور شفاف ثبوت فراہم کرنے کی کوئی اور مثال نہےں ملتی لےکن بدقسمتی سے کوئی نوٹس نہےں لے رہا۔ رےٹرننگ آفےسر خود دھاندلی مےں ملوث ہے جسکے ثبوت موجود ہیں اس لےے اس نے ہماری درخواست کے باوجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہےں کرائی اور ہمےں آج تک درجنوں پولنگ سٹےشن کے فارم14/15نہےں ملے اور صرف 70 پولنگ سٹےشن کے نتائج آنے پر ہی ضلعی انتظامےہ نے مسلم لےگ ن کے امےدوار کو کامےاب قرار دےدےا۔

تحریک انصاف

مزیدخبریں