چاروں صوبے کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی کے اختیار پر متفق

لاہور (احسن صدیق) ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز 9 ویں مالیاتی ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپوں کے اجلاس میں سندھ نے تجویز پیش کی کہ اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار بھی ایف بی آر سے لیکر صوبوں کو منتقل کیا جائے کیونکہ صوبے خدمات پر سیلز ٹیکس تو وصول کر رہے ہیں تاہم صوبہ کے پی کے اور بلوچستان نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ ابھی یہ قبل از وقت ہے اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی ایف بی آر کو ہی کرنے دی جائے اس سلسلے میں پہلے ایک تفصیلی سٹڈی کی جائے جس کے بعد اس تجویز پر غور کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ نے یہ تجویز اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے ٹیکس سٹرکچر پر پیش کی جانے والی رپورٹ کے موقع پر دی تھی تاہم صوبوں نے اسے نہیں مانا اور کہا کہ اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے صوبوں کے پاس میکنزم موجود نہیں ہے ابھی خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے معاملات مکمل طر پر م¶ثر نہیں ہوئے اور ان پٹ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ جن سفارشات پر اتفاق رائے ہوگا ان کو رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا تاہم دیگر تجویز کو بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کرکے وفاق کو بھجوایا جائے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز وفاقی حکومت تک پہنچ سکیں اجلاس میں چاروں صوبوں نے اتفاق کیا کہ جائیداد پر کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن