تتلے عالی: بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

Sep 06, 2016

تتلے عالی (نامہ نگار) بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاﺅں کوہلو والہ کے رہائشی نصیرعلی اور امیر علی مرالی والا کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر تیز رفتار بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں رات گئے دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں کی میتیں گاﺅں پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے حادثہ اتفاقیہ قرار دے کر ڈرائیور کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔
حادثہ/ دو بھائی ہلاک

مزیدخبریں