وزیراعظم کی ازبک سفارتخانے آمد اسلام کریموف کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو ازبکستان کے سفارتخانہ جاکر صدر اسلام کریموف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تعزیتی کتاب پر دستخط اور اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ ازبک صدر اسلام کریموف گذشتہ جمعہ کو انتقال کر گئے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سوگوار خاندان اور ازبک قوم سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

نواز شریف ازبک سفارتخانے آمد

ای پیپر دی نیشن