وہاڑی (نامہ نگار) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار طفیل آباد میں 6 ستمبر کو ہونے والی پروقار تقریب میںآرمی چیف کی جانب میجر جنرل امجد علی خان خٹک میجر طفیل شہید کے مزار پر پھولوں کی چا در چڑھا ئیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم مقام ڈی سی او تنو یر الرحمن اور ڈی پی او محمد سلیم پھولوں کی چا در چڑ ھائیں گے سندھ رجمنٹ کا چا ک و چوبند دستہ گارڈز آف آنر اور سلامی پیش کرے گا اس سلسلہ میں پاک فوج کے جوانوں نے میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر سلامی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے حوالہ سے ریہرسل کی۔