فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آف شورکمپنیوں کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانےکافیصلہ کر لیا

Sep 06, 2016 | 21:01

ویب ڈیسک

ایف بی آرنےآف شور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات بڑھاتے ہوئے پانامہ لیکس کے علاوہ دیگر آف شور کمپنیوں کے مالکان کو شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیاہے.ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے آرٹیکل ایک سو تہتر کے تحت عمران خان سے ان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں .عمران خان،جہانگیر ترین،علیم خان اور مونس الہیٰ کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کاحکم بھی دے دیا گیا ہے.ایف بی آر حکام کاکہناہےکہ جواب آنے کے بعد ان افراد کےخلاف کارروائی کاتعین کیاجائے گا.

مزیدخبریں