ممبئی (آئی این پی) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کاسابق افسرآر ایس این سنگھ توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے ملعون این سنگھ نے ہندو لڑکیوں کے تبدیلی مذہب سے متعلق ٹی وی پروگرام میں نازیبا باتیں کہیں اورایک کتاب میںحضور کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایس این سنگھ نے گزشتہ دنوں نیوز چینل ٹائمز ناﺅ پر کیرالا میں ہندو لڑکیوں کے تبدیلی مذہب سے متعلق پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام میں آر ایس این سنگھ کی نازیبا باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اسلامک اسٹیٹ اسالٹ آن انڈین اینڈ انڈین اسلام نامی کتاب لکھنے والے آر این ایس سنگھ نے آنحضور کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔