چھ ستمبر

پھر چھ ستمبر آیا ہے
پھر خونِ دل گرمایا ہے
اللہ اکبر کا نعرہ
پھر پاک لبوں پر آیا ہے
جب پرچم پاک لہرایا ہے
تو دشمنِ دیں تھراّیا ہے
وہی نعرہ لبوں پر آیا ہے
اور دشمن مار بھگایا ہے
تاریخ کو ہم دہرائیں گے
آگے ہی بڑھتے جائیں گے
کشمیر کو اپنائیں گے
اور نعرہ لگاتے جائیں گے
یہ جاں ہماری جگر ہمارا
اس کے بنا نہیں گزارا
قائد نے یہ فرمایا ہے
پھر چھ ستمبر آیا ہے
وہ شخص بھی یاد آیا ہے
جو قوم کا سرمایہ ہے
جس نے لاہور بچایا ہے
پھر چھ ستمبر آیا ہے
(احمد سعید خان امرتسری)

ای پیپر دی نیشن