جنگےں ہتھےاروں سے نہےں ‘حوصلے اور جزبوں سے لڑی جاتی ہےں،شمشاد غوری

Sep 06, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہاجرقو می موومنٹ ( پاکستان ) کے وائس چےئر مےن شمشاد خان غوری نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تارےخ کا اہم ترےن دن تصور کےا جاتا ہے،جب پاکستان کی مسلح افواج اورپاکستانی قوم نے بھارتی جارحےت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کے دفاع کےلئے جرات اور بہادری کا بھر پور مظاہرہ کرکے بزدل ،مکاروعےار دشمن کے ناپاک اور گھناو¿نے عزائم کو خاک مےں ملادئےے تھے۔شمشاد غوری نے کہا کہ ان فرزندان پاکستان کی بے مثال و لازوال قربانےوں کی بدولت آج ہمےںباوقار مقام حاصل ہے ،جس کی جتنی تعرےف کی جائے وہ کم ہے،17روزتک جاری رہنے والی جنگ مےں ہم عددی اور جنگی سازوں سامان مےں کئی گنا کمزور اور کم ہونے کے باوجود ہمارے حوصلے اور جزبے چٹان سے زےادہ مضبوط اور فلک سے زےادہ بلند تھے جوانوںکے جوش کا ےہ عالم تھا کہ وطنِ عزےز کےلئے جانےں نچھاور کرنے کےلئے بے قرار اور بے چےن تھے ےہ حقےقت 

ہے کہ جنگےں ہتھےاروں سے نہےں حوصلے اور جزبوں سے لڑی جاتی ہےں جسکی زندہ اور جاوےدہ مثال 1965کی جنگ ہے۔شمشاد غوری نے کہا کہ بہادر اور باصلاحےت افواج و قوم نے نہ صرف دشمن کے تما م حربے خاک مےں ملادئےے بلکہ بدترےن شکست نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردےا تھا ،6ستمبر کوشروع ہونے والی جنگ کی جےت اور کامےابی بڑی اور اہم وجہ قوم اور مسلح افواج کی ےکجہتی و اتحاد کے ساتھ ساتھ ملک سے محبت کا وہ جزبہ تھا جسے دےکھ کر دشمن دنگ رہ گےا تھا۔

مزیدخبریں