کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے فی شخص ایک دورے میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کو بیرون ملک نقد لے جانے کی حد پر نظرثانی کر دی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق (علاوہ بھارت) بیرون ملک نقد لے جانے کی حد کو بڑھا کر 10,000روپے کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کے معاملے میں حد بڑھا کر 3,000 روپے کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستان سے کسی بھی ملک (علاوہ بھارت) کے ایک دورے پر 3,000 روپے تک ساتھ لے کر جانے کی اجازت تھی جبکہ بھارت کے لئے یہ حد 500 روپے تھی۔
سٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مسافروں کے لئے پاکستانی کرنسی نوٹ لے جانے کی حد بڑھا دی، بھارت 3 ہزار، دیگر ممالک کیلئے 10 ہزار مقرر`
Sep 06, 2017