پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز آج سے ہو گا ‘جن حجاج کو ٹرین ٹکٹ نہیں ملا‘ فی کس اڑھائی سو ریال واپس کریں گے: سردار یوسف

مکہ مکرمہ (آئی این پی+ وقائع نگار خصوصی)سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ (آج )بدھ سے شروع ہوگا۔سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ (آج )بدھ سے شروع ہورہاہے۔ وطن واپسی کا عمل ایک ہزار نوسو پینتالیس حجاج کرام کو لیکر آنے والی نو پروازوں کی آمد سے شروع ہوگا۔حجاج کرام کی واپسی کا عمل اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو مکمل ہوگا۔حج مشاورتی کمیٹی نے رواں سال حج پروگرام کو کامیاب قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی فراہمی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے اس اطمینان کا اظہار مناسک حج مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے زیر صدارت مکہ مکرمہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس کے شرکاءکو ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے حج انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل (آج ) بدھ سے شروع ہوگا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہاکہ حجاج کرام کی جانب سے جائز شکایات ملنے کے بعد مشاورتی کمیٹی نے ان اٹھاون ہزار پاکستانی حجاج کرام کو فی کس اڑھائی سو ریال واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں ٹرین کا ٹکٹ فراہم نہیں کیا گیا اور انہیں بسوں کے ذریعے سفر کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو یہ رقم ان کی وطن واپسی سے پہلے ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...