-فارن فنڈنگ کیس‘ الیکشن کمیشن‘ اکبر ایس بابر کو نوٹس‘ تحریری جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کےس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے الیکشن کمشن نے حکم دیا کہ اکاﺅنٹس کا سارا ریکارڈ جمع کرایا جائے اور ریکارڈ کی کاپی اکبر ایس بابر کو بھی فراہم کی جائے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے کونسل انورمنصور نے فاضل عدالت کو بتاےا کہ ہم الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی چاہتے ہیں۔ عدالت نے رےمارکس دےتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس اکاﺅنٹس کی تفصیلات ہیں تو الیکشن کمشن میں جمع کیوں نہیں کرا دیتے۔ کےا آپ کو خدشہ ہے کہ آپ جو ریکارڈ جو الیکشن کمشن میں جمع کرائین گے وہ پبلک ہو جائے گا کوئی بھی اس کو دیکھ سکتا ہے۔ اس پر پی ٹی آئی کے کونسل انور منصور نے کہا کہ ہمارا موقف ہی یہی ہے کہ اکاﺅنٹس کی تفصیلات پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ اگر الیکشن کمشن کو کوئی اعتراض ہے تو ہمیں علیحدہ بلا کر ان کیمرا پوچھا جا سکتا ہے۔ فاضل جسٹس نے پی ٹی آئی کے کونسل سے استفسار کےا کہ آپ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمشن ساری کاروائی خود کرے تو آپکو کوئی اعتراض نہیں؟ اس پر پاکستان تحرےک انصاف کے کونسل نے کہاکہ اگر الیکشن کمشن خود ساری کارروائی کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...