خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہمیں ہی دہشت گرد کہا جارہا ہے: خورشید شاہ

Sep 06, 2017

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کب سے کہہ رہی ہے کہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ آج خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی۔ ہماری خارجہ پالیسی ہے ہی نہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے اور اسے ہی دہشت گرد کہا جارہا ہے۔ میاں صاحب آپ نے ہم سے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے مانیں اب آپ بھی مان لیں۔ 

مزیدخبریں