بھلوال: وائس چیئرمین یونین کونسل کے بیٹے سمیت دو افراد قتل، بھائی شدید زخمی

Sep 06, 2017

بھلوال(نامہ نگار) نواحی قصبہ دھوری میںموٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے وائس چیئرمین یونین کونسل کے بیٹے سمیت دو افرادجاںبحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ وائس چیئرمین یونین کونسل دھوری مقبول گوندل کا بیٹا طارق محمود اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے ڈیرہ دھوری کی جانب جارہا تھا کہ راستہ میں چھپے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے طارق محمود اور انکے گھر آیا ہوا مہمان نیاز محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ طارق کا بھائی نصیر احمد شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال سرگودھا ریفر کردیا گیا ہے۔یہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔طارق محمود نے کچھ عرصہ قبل لو میرج کی تھی جس سے اسکے دوبچے بھی ہیں ۔اور موجودہ فائرنگ کا واقعہ بھی اسی پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے،حملہ آوردو موٹرسائیکلوں پر آگے تھے۔پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی ہیں اور مصروف کاروائی ہے۔

مزیدخبریں