چترال (این این آئی)چترال میں پاکستان افغان سرحد کے قریب دریا پر قائم پل کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث تور کہو کے متعدد دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔مقامی افراد کے مطابق رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے بچے اسکول جانے سے محروم رہے جبکہ علاقے میں واحد پل ہونے کے باعث عوام کو سامان کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ممکنہ طور پر تخریب کاری ہوسکتا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پل اڑانے سے 20 ہزار سے زائد آبادی محصور ہوگئی ہے۔