اسلام آباد(اے این این)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو مسلمان مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کی خاطر بنایا گیا تھا اور اب پاکستان ان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ کیوں نہیں دے رہا؟۔ فاطمہ بھٹو نے ٹوئٹر پیغامات میں کہا ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کی مدد کی جانا چاہیے۔ فاطمہ بھٹو کی اس ٹویٹ پر کامنٹس کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا تو فاطمہ بھٹو نے یہ پیغام لکھا ۔