چکوال (سٹاف رپورٹر) تلہ گنگ کے احاطہ عدالت میں مقدمہ قتل میں ملوث 2 ملزم بھائیوں کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ غلام دستگیر اور غلام حبیب کو جیل سے عدالت میں لایا گیا تھا کہ 3 نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مخالفین نے قتل کا بدلہ لینے کے لئے دونوں بھائیوں کو مار دیا ہے۔