طلب میں اضافہ‘ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ پھر شروع

Sep 06, 2017

لاہور )کامرس رپورٹر( ملک میں عید کی چھٹیوں کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جس کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تاہم حالیہ بارشوں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی کی وجہ سے ڈیمانڈ میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ روز شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان علاقوں میں ترسیلی نظام متاثر ہوا اور درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ تاہم بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں