اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے اشاعتی منصوبہ پاکستانی ادب کے معمار کے سلسلے کی کتابوں کا بنیادی مقصد پاکستانی زبانوں کے اہم لکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنا اورانھیں عام قارئین تک پہنچاناہے۔ان خیالات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیونے پاکستانی ادب کے معمار کے سلسلے کی کتاب سید وقار عظیم:شخصیت اورفن کی اشاعت کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ادب کے معمار کے سلسلے کی کتابیں ادب کے محققین،ناقدین ، اور اردو ادب کے طالب علموں کوان کے متعلق بنیادی نوعیت کا تحقیقی و تنقیدی مواد فراہم کرتی ہیںیہی وجہ ہے کہ اس سلسلے کی تمام کتابوں کی نوعیت تعارفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حد تک تحقیقی و تنقیدی بھی ہے۔اس سلسلے کی 126ویں کتاب اکادمی ادبیات پاکستان نے شائع کی ہے۔ سید وقار عظیم کا شمار ان نابغہ روزگار شخصیتوں میں ہوتا ہے،جنھوں نے اردو کے ادبی سرمائے کوتحقیقی اور تنقیدی طور پر ثروت مند بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
اکادمی ادبیات پاکستان کی کتاب سید وقار عظیم:شخصیت اورفن شائع ہو گئی
Sep 06, 2017