مسلم اُمہ متحد ہوکر میانمر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کرائے: اسلم وٹو

فاروق آباد(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وچیئرمین یونین کونسل ملک محمد اسلم وٹونے کہا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے سفارتی سطح پر آگے بڑھ کر اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی عملی طور پر مدد کی جائے مسلمانوں کی سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے دنیا کی خاموشی معنی خیز تو ہے مگر امت مسلمہ بھی ایکشن نہیں لے رہی ہمارا مطالبہ ہے کہ او آئی سی متحرک ہو جائے اور اپنے برما کے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن