’’ میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموش تشویش ناک ہے ‘‘

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن سٹی شیخوپورہ کے صدر چوہدری طیا ب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل و عام پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالم اسلام کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے مسلمانوں کی نسل کشی نے بھارت پوری طرح ملوث ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں خطہ میں بدامنی اور دہشت گردی کی بڑی وجہ بھارت افغانستان اور امریکہ کا گتھ جوڑ ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک متحد ہوکر اسلام دشمن کاروائیوں کا مقابلہ کریں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن