چٹا گانگ ٹیسٹ : بنگلہ دیش 305پرآﺅٹ ‘آسٹریلیا کے 2وکٹوں پر 225رنز

Sep 06, 2017

چٹا گانگ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں پر 225رنز بنا لئے ہیں ۔ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 305رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ‘مشفیق الرحیم 68اور صابر رحمان 66رنز بناکر نمایاں رہے نیتھن لیون نے 7کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کینگروز کا پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 80رنز درکار جبکہ 8وکٹیں باقی ہیں ۔کپتان سمتھ 58رنز پر آﺅٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 88اور پیٹر ہینڈز کومب 69رنز پر کھیل رہے ہیں ۔

مزیدخبریں