پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کی عدالت نے اس میگزین کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس نے ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی ٹاپ لیس (قابل اعتراض) تصاویر چھاپ دی تھیں۔ شہزادہ ولیئم اور ان کی اہلیہ کو ہرجانے کے طور پر 50,50 ہزار یورو ادا کیے جائیں گے جبکہ میگزین پر بھی ایک لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔