نین سکھ پھول چوک سے بیگم کوٹ تک روڈ کی خستہ حالی دور کی جائے: محمد علی قادری

Sep 06, 2018

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد علی قادری منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چند ماہ ہوئے کہ پھولوں والے چوک سے لے کر بیگم کوٹ لاہور تک آنے جانے والی دونوں اطراف کی سڑکیں نئی بنائی گئیں جس پر تقریباً ہزار ہزار گز تک سڑک کارپٹ نہیں کی گئی وہاں روڑی ہے اور جب بھی وہاں سے ٹریفک گزرتی ہے تو اتنا گرد وغبار اڑتا ہے کہ وہاں سے گزرنے والوں کا اور ٹریفک میں چلنے والوں کا بہت برا حال ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ اس ٹھیکیدار کو جس نے یہ سڑک بنوائی اور کام ادھورا چھوڑ دیا اور اس کو کئی ماہ گزر گئے اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں