کراچی (پ ر) پاکستان میں نمبر 1 ہوم پلائنسز بنانے والے ادارے، ڈاؤلینس نے اکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے لیے پروقار OHSAS 14001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن ایس جی ایس کی جانب سے دی گئی ہے جو کثیرالقومی ادارہ ہے اورجس کا ہیڈکوارٹر جنیوا، سوئزلینڈ میں واقع ہے۔ یہ ادارہ انسپکشن، ویریفکیشن، ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن سروسز کے لیے پہچانا جاتا ہے اور تین مرتبہ، سنہ 2015ء ، 2016ء اور 2017ء میں فوربس گلوبل 2000 حاصل کر چکا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب، ڈاؤلینس کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایس جی ایس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، عبدالرّزاق لاکھانی نے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، صالح ارسلانتش کو ایوارڈ پیش کیا۔محمد احمد خان نے کہا، ’’ایک ادارے کے طور پرہم اپنے کاروبار کو محفوظ اور پائیدار انداز میں آگے بڑھانے میں بہت محتاط رہتے ہیں۔‘‘
ڈاؤلینس نے اکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی منیجمنٹ سرٹیفکیشن حاصل کر لی
Sep 06, 2018