وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دینگے

Sep 06, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔ صدارت کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کرینگے۔ اجلاس کو ’’اِن کیمرہ‘‘ رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود/ قائمہ کمیٹی

مزیدخبریں