کابل: ریسلنگ کلب میں خودکش حملہ‘ 2 صحافیوں سمیت 20 جاں بحق‘ 70 زخمی

کابل (صباح نیوز+اے ایف پی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں‘ خود کش حملے میں 26 افراد جاں بحق، 80 زخمی ہوگئے۔ کا بل سپورٹس کلب میں خودکش حملے اور تھوڑی دیر بعد دھماکے میں 14 افراد مارے اور70 زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بمبار نے اتھلیٹس کے درمیان میں کھڑا ہو کر دھماکہ کیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں جھڑپ میں6 طالبان ہلاک اور 10 زخمی جبکہ افغان سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب ترجمان گورنرہلمندکے مطابق گذشتہ روز طالبان نے افغان فورسزکی پوسٹوں پر حملہ کیاجس میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کابل سے حقانی نیٹ ورک کے 11 عسکریت پسند سپیشل فورسز نے آپریشن کے دوران پکڑ لئے ہیں، ان پر بم دھماکوں، سرکاری ملازمین اور اہم شخصیات کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ آپریشن میں اسلحہ کی بھاری مقدار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس، ریسلنگ کلب دھماکے میں 4 صحافیوں سمیت 70 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں قومی نیوز چینل ’’تولو‘‘ کے 2 صحافی، شہری، اہلکار بھی شامل ہیں۔ دوسرا دھماکہ ایک گھنٹے بعد ہوا۔ صدر اشرف غنی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویلین اور میڈیا ورکرز پر حملہ آزادی اظہار رائے پر حملہ اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ میوند ریسنگ کلب کے ڈائریکٹر پہلوان …؟؟؟ نے دعویٰ کیا کہ 30 سے زائد افراد ہوئے ۔ میرا کوچ ہسپتال میں زیر علاج ہے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ بمبار نے پہلے گارڈ کو گولی ماری اور پھر دھماکہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...