الیکشن کمشن نے ابرار الحق کی درخواست پر احسن اقبال کو نوٹس کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے حلقہ این اے 78 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ابرار الحق کی درخواست پر احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 78 اور پی پی 50 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، درخواست گزار ابرار الحق اور محمد سجاد کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ درخواست گزار ابرار الحق خود بھی پیش ہوئے، سماعت کے دوران ممبر خیبر پی کے نے استفسار کیا کہ حلقے سے جیتنے والا امیدوار کون ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ این اے 78سے احسن اقبال جیتے ہیں جبکہ پی پی 50سے وسیم جیتے ہیں ،ممبر خیبر پی کے نے استفسار کیا کہ این اے میں بھی عثمان ریٹرننگ افسر ہیں اور پی پی میںبھی عثمان ریٹرننگ افسر ہیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ دونوں ایک نہیں ہیں ان کے نام ایک جیسے ہیں، الیکشن کمشن نے احسن اقبال اور وسیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...