اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے کمشنر دورہ پاکستان میں وزیراعظم اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کریں گے وہ خیبر پی کے میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر کے ساتھ اقوام متحدہ کے انسانی امور ایمرجنسی امداد کے لیے نائب سیکرٹری جنرل مارک سرکاک بھی پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان کے دورے سے قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے مہاجرین کے کمشنر نے افغانستان کا دورہ کیا ۔
یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین آج پاکستان آئیں گے
Sep 06, 2018