این اے 13 مانسہرہ: بعض پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیس، کامیاب امیدوار، ریٹرننگ افسر کو نوٹس

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمشن نے حلقہ این اے 13مانسہرہ کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار صالح محمد اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو الیکشن کمشن میں حلقہ این اے 13مانسہرہ کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار سردار شاہجہان یوسف کے وکیل عامر جاوید الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ ہمیں ریٹرننگ افسر سے شکایت ہے ، حلقے میں دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران ہم نے پانچ درخواستیں دیںجو انہوں نے اس بات پر خارج کردیں کہ آپ کے وکیل نے زبانی درخواستوں کی واپسی کی درخواست کی ، ممبر خیبر پی کے نے استفار کیا کہ آپ ٹربیونل میں نہیں گئے ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ابھی ٹربیونل میں نہیں گئے ، ممبر الیکشن کمشن نے استفسار کیا کہ دونوں امیدواروں میں ووٹوں کا فرق کتنا ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 14سو74ووٹوں کا فرق ہے، الیکشن کمشن نے حلقہ این اے 13سے جیتنے والے امیدوار صالح محمد اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...