میڈرڈ (اے پی پی) ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے جبرالٹر میں ایک امدادی کارروائی کے دوران کم ازکم200 مہاجرین کو ریسکیو کر لیا گیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران اس آبی راستے سے بچائے گئے مہاجرین کی تعداد ساڑھے آٹھ سو ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روزکئے گئے ریسکیو آپریشن میں 8 مختلف کشتیوں پر سوار 198 مہاجرین کو بچایا گیا۔ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے۔
آبنائے جبرالٹر سے مزید200 مہاجرین بچا لئے گئے
Sep 06, 2018