ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اداکار دلیپ کمار سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سینے میں انفیکشن ہوا ہے۔ ہسپتال میں دلیپ کمار کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ دلیپ کمار کی بیماری کی خبر انکے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے دی گئی اور ان کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی گئی۔ انکے معاملات دیکھنے والے فیصل فاروقی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہسپتال میں انکی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار کی عمر 95 برس ہے او روہ 20 سال سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔
دلیپ کمار