کہیں بھی جاﺅں پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے: جنرل (ر) راحیل شریف

ریاض (آن لائن) سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، دنیا میں کہیں بھی جاﺅں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب میں راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، یہ ہمارا فرض ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کے باصلاحیت افراد کی قدر کی جاتی ہے، میں سعودی عرب کے علاوہ بھی دنیا میں کہیں بھی جاﺅں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات کی روشنی میں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے۔
جنرل (ر) راحیل

ای پیپر دی نیشن