لاہور، اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ خبرنگار) حکومت پنجاب نے 4 افسروں کے تقر ر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر شعیب اقبال سید کو سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ سردار سیف اللہ ڈوگر سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف جاوید ممبر انکوائری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔ بشریٰ نصیر ڈپٹی ڈائریکٹر سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزارت خزانہ نے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود کو ڈی جی نیشنل سیونگ کے منصب کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ وہ نئے ڈی جی کی تعیناتی تک ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے تقرری کے منتظر پولیس گروپ گریڈ 20 کے افسر حسین اصغر کی خدمات فوری طور پر حکومت پنجاب کے حوالے کردی ہیں جبکہ ڈی جی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد ظفر اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔
پنجاب، 4 افسروں کے تقر ر و تبادلوں کے احکامات ، شعیب اقبال سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات
Sep 06, 2018