لاہور (احسن صدیق) ملک کے چاروں صوبوں کے گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ترقیاتی بجٹ مقررہ ہدف سے کم خرچ کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ مقررہ ہدف کے مقابلے میں 26.02 فیصد کم استعمال کیا گیا۔ پنجاب حکومت کا گزشتہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 6کھرب 35ارب روپے تھا اس کے مقابلے میں صرف 4کھرب 69ارب 76کروڑ 70لاکھ خرچ کیے جاسکے۔ سندھ حکومت کا گزشتہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 3کھرب 44ارب 6کروڑ 70لاکھ روپے تھا۔ اس کے مقابلے میں 2کھرب 25ارب 40کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کیے جاسکے جو ہدف کے مقابلے میں 34.5 فیصد کم ہے۔ خیبر پی کے حکومت کا ترقیاتی بجٹ کا حجم 2کھرب 8ارب روپے تھا جس میں ایک کھرب 17ارب 37کروڑ 30لاکھ روپے خرچ کیے گئے جو مقررہ ہدف سے 43.6 فیصد کم ہے۔ بلوچستان حکومت کے بجٹ کا حجم 86ارب ایک کروڑ 11لاکھ روپے تھا 67ارب 59کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کیے جاسکے جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21.4فیصد کم ہے۔
چاروں صوبوں نے مالی سال 2017-18ء کا ترقیاتی بجٹ مقررہ ہدف سے کم خرچ کیا
Sep 06, 2018