اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے دائر ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد خان عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت استغاثہ کے گواہ اشتیاق احمد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، وکیل صفائی قاضی مصباح نے اشتیاق احمد پر جرح بھی مکمل کر لی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔