نارنگ: دایہ کی لاپروائی سے زچہ دم توڑ گئی‘ ورثاء کا شدید احتجاج

نارنگ منڈی (نامہ نگار) محلہ محمد پورہ جنوبی میں دایہ کے ہاتھوں دوران ڈلیوری زچہ دم توڑ گئی، بچہ بچ گیا۔ ورثا کا شدید احتجاج۔ محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ متوفیہ کے سسر لطیف مسیح نے بتایا کہ اس کی بہو کو ڈلیوری کے لئے پرائیویٹ زچہ بچہ سنٹر لایا گیا جہاں دایہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث زچہ زیادہ بلیڈنگ کے باعث دم توڑ گئی۔ متوفیہ کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی یہ اس کا پہلا بیٹا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نارنگ منڈی و گرد و نواح میں ہر گلی محلہ میں زچہ بچہ سنٹر قائم ہیں۔ ہوس زر کے لالچ میں دائیاں انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں۔ محکمہ صحت کی لاپرواہی کے باعث ان کے خلاف کارووائی نہیں کی جا رہی۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی شیخوپورہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...