راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور این اے 62 سے ایم ایم اے کے سابق امیدوار طارق منیر بٹ نے کہا ہے کہ عاطف میاں کو مالیاتی کمشن کا چیئرمین مقرر کرنے سے وزیراعظم عمران کے ریاست مدینہ کی طرز پر ملکی امور چلانے کے دعوے کی قلعی کھل گئی اور ایک قادیانی کو اہم ذمہ داری سونپے جانے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ یہودی اور قادیانی لابی پاکستان میں اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان ایسے مذموم اقدامات کو ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام بنا دیں گے۔