ترقیاتی منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نوائے وقت نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں ٹیپو سلطان پل کی تعمیر کے بعد 6 ماہ کی قلیل مدت میں جامشورو ریلوے پھاٹک پل کی تعمیر بھی مکمل کر لی ہے۔انہوں نے بتایا جامشورو میں تعمیر کیا گیا پل شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا پل ہے جو ریلوے پھاٹک پر تعمیر کیا گیا ہے۔یہ پل 6 ماہ کی قلیل مدت میں ایک ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔جامشورو پل ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت و سفری سہولیات میسر آنے کے علاوہ ضلع کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ جامشورو ریلوے پھاٹک پر پل کی تعمیر علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش تھی جس کو ہم نے پورا کیا۔ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کا شیوہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہا ہے، پلوں کی تعمیر سے شہروں کے درمیاں نہ صرف فاصلے کم ہوں گے بلکہ وقت کی بچت بھی ہوگی۔گزشتہ سال شروع ہونے والے تمام منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںاس کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...