ٹیکساس(نیٹ نیوز)ٹیکساس میں سر پھری خاتون نے پولیس کو نہ صرف تگنی کا ناچ نچا دیا بلکہ اپنے بچوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔ 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑاتی اس چور خاتون کا پولیس نے پیچھا شرو ع کر دیا۔ خاتون نے پولیس سے بچنے کیلئے سڑکوں پر گاڑی دوڑاتی رہی اور ایک کار سے ٹکرا کر دوسری گاڑی میں فرار کی کوشش کی۔