ادلب(اے ایف پی )امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور مْناسب جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب دوسری جانب اسد رجیم، روس اور ایران مل کر شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب سے متعلق ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اگر بشارالاسد نے کیمیائی حملے کا دوبارہ ارتکاب کیا تو امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا فورا اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔22 روز کی خاموشی کے بعد گذشتہ روز روسی جنگی طیاروں نے ادلب میں متعدد مقامات پر بمباری کی، یہ حملہ الشغور پل کی مغربی جانب کیا گیا۔
شامی صدر نے دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو فوری اور مناسب جواب دینگے : امریکہ
Sep 06, 2018