ایران نے یورینیم افزودگی کیلئے استعمال ہونے والے سینٹری فیوجز میں اضافہ کی تمام حدیں کل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کا ملک یورینیم کی افزودگی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا۔یہ اقدام عالمی طاقتوں کے ساتھ2015 کے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے اپنے وعدوں میں کمی کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔