اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) بغداد کے ایوانوں میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج، ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے پر انڈین وفد آگ بگولہ ہو گیا۔ بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران شور شرابہ شروع کر دیا۔ ہنگامے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا۔ تمام ممبران کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر میں 5 اگست سے لاکھوں افراد بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں۔ سینکڑوں ہزاروں افراد کو پیلٹ گن سے اندھا کر دیا گیا۔ بھارت تمام عالمی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران بھارتی وفد ہنگامہ آرائی کرتا رہا۔ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں ترکی، کویت اور دیگر ممالک نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔
بغداد: پاکستان نے ایشیائی اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھا دیا، ترکی، کویت اور دیگر ممالک کی حامیت
Sep 06, 2019