پاک فوج کے ہوتے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شجاعت، پرویز الٰہی ‘مونس الٰہی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے کہا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا۔ چھ ستمبر مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قرباینوں کا مظہر ہے انہوں نے یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ اللہ کریم کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہم پاک فوج کی قربانیوں اور جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے ساری قوم اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں۔ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے، اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا او رکشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے قوم کو اتحاد تنظیم او ر یقین محکم کا درس یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے انشاء اللہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...