کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ریسکیو اہلکار جاںبحق‘ 10 زخمی

کوئٹہ(بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک ریسکیو ورکر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار نجی ٹی وی کا رپورٹر اور کیمرہ مین شامل ہیں۔ پہلا دھماکہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا، امدادی کارروائیوں کے دوران ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں دوسرا دھماکہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن