مقبوضہ کشمیر: غیر آئینی اقدامات کے خلاف پاکستان کیساتھ ہیں: سعودی، اماراتی وزرائے خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات مہمان وزراء خارجہ نے خطہ میں امن کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حل کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ دونوں وزراء خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی غیر آئینی اقدامات کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطہ کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے خصوصی سٹرٹیجک اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...