محمود علی نے تمام عمر پاکستان کی بقا اورسلامتی کیلئے وقف کررکھی تھی:خواجہ سلمان

کراچی(نیوز رپورٹر) محمود علی نے تمام عمر پاکستان کی بقا اورسلامتی کیلئے وقف کررکھی تھی۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ محمود علی کی تکمیل پاکستان کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ محمود علی نے اس مشن کی تکمیل کیلئے پورے ملک کے نوجوانوں کو متحرک کیا۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے رہنماقائداعظم کے ساتھی اورتحریک تکمیل پاکستان کے بانی محمود علی کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام نظریہ پاکستان فورم فرزندان پاکستان فائونڈیشن اورتحریک تکمیل پاکستان غربی نے مشترکہ طورپرآلائیڈ اسکول شیرشاہ میں محمود علی میموریل ہال میں منعقد کی۔ اس تقریب سے مسلم لیگ ن کے رہنما امان خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود علی کے آخری الفاظ کشمیر آزاد ہوکررہے گا ‘ثابت کرتے ہیں کہ انہیں قائداعظم کے پاکستان کو مکمل کرنے کا جذبہ کس قدر شدید تھا۔ اللہ تعالیٰ محمود علی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورہمیں ان کے مشن کو مکمل کرنے کی توفیق دے۔اوریہ دیکھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ رانا اشفاق رسول خان جنہوں نے آجکی یہ تقریب منعقد کی ان
کا بھی بہت شکریہ ۔ یہ تقریب کے آرگنائزر ممتاز سماجی رہنما اورمحمود علی کے ساتھ 23سالہ وابستگی رکھنے والے رانا اشفاق رسول نے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...