چھ ستمبریاد کرو ----------(چودھری عبدالخالق)

Sep 06, 2019

ڈاک ایڈیٹر

ہمیں دھمکیوں سے ذرا نہ ڈراؤ
عقل پہ پڑا ہے جو پردہ ہٹاؤ
بڑی مار کھاؤ گے گر ہم کو چھیڑا
دنیا سے نام  مٹا دیں گے تیرا
ہے بہتر یہی کہ ابھی سنبھل جاؤ
تمہیں بھول جاتا ہے ماہ ستمبر 
نہیں دور ہم سے دہلی ‘ جالندھر
اُتر جائے گا جو چڑھا تم کو چاؤ
جذبہ شہادت دلوں میں بسا ہے
میرا ہر سپاہی تمہاری قضا ہے
نہ چھیڑو انہیں ان سے پہلو بچاؤ
برستے نہیں جو گرجتے ہیں بادل
کس نے کہا تم ہو لڑنے کے قابل
جاؤ اور منہ اپنا دھو کر تو آؤ

مزیدخبریں