کشمیرمیں بھارتی انتظامیہ کا عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی سے رابطہ،آرٹیکل370کے خاتمہ پررائے مانگی

Sep 06, 2019

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے رابطہ کیا ہے، بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی قابض انتظامیہ نے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ سے رابطے میں ان سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ان کی آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کیا رائے ہے؟ دونوں سابق وزرائے اعلیٰ نے اس اقدام پر بھارت کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق قابض انتظامیہ کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مستقبل میں اگر پابندیاں اٹھائی جائیں تو بھارتی نواز ان لیڈروں کا ردعمل کیا ہو گا، فی الحال ان دونوں لیڈروں نے بھارتی اقدامات کی حمایت سے معذرت کر لی ہے۔

مزیدخبریں