لاہور (نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں 19 سالہ نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سعید نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔